منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پاکستان میں موسمیاتی آلات کی کمی ہے، پیشگوئی بین الاقوامی معیار کی نہیں ہوتی: سردار سرفراز

13 جولائی, 2023 17:56

کراچی: سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی آلات کی کمی ہے، ورلڈ بینک کیساتھ مل کر ویدر اسٹیشنز کی تعداد 400 تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں موسمیاتی آلات کی کمی ہے، بارشوں کی پیشگوئی بین الاقوامی معیار کی نہیں ہوتی۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ لاکھ اسکوئر کلومیٹر پر محیط ملک میں صرف 110 ویدر اسٹیشنز ہیں، بین الاقوامی میعار کے مطابق ہر 30 سے 50 کلومیٹر علاقے میں ویدر اسٹیشن ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بارش سے شہرکا نظام درہم برہم، محکمہ موسمیات نے صوبائی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کیساتھ مل کر ویدر اسٹیشنز کی تعداد 400 تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔