منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

یہ 9 ماہ کا پروگرام ہے اس میں 3 ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے: اسحاق ڈار

13 جولائی, 2023 15:10

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ 9 ماہ کا پروگرام ہے اس میں 3 ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے، آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی، آئی ایم ایف کی طرف سے اسٹیٹ بینک میں ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر منتقل ہوگئے، ایک اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی بقیہ رقم 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کرادیے: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی، اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں ایک ہفتے میں 4.2ارب ڈالر اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل رات آئی ایم ایف پروگرام ایگزیکٹیو بورڈ نے منظور کیا، یہ 9 ماہ کا پروگرام ہے اس میں 3 ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔