ریڈ لائن کے بعد یلو لائن بھی شروع ہونے والی ہے: شرجیل میمن
کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کے بعد یلو لائن بھی شروع ہونے والی ہے، ریڈ لائن بی آرٹی جلد گرین لائن سے منسلک ہوجائے گی۔
وزیرا طلاعات سندھ شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں عوام کی بہتری کیلئے دن رات کام جاری ہے، ریڈ لائن کے بعد یلو لائن بھی شروع ہونے والی ہے، سندھ حکومت کراچی کے عوام کو تحفہ دے رہی ہے، شہری منصوبے سے 60 سے 70 سال تک مستفید ہوسکیں گے، اخراجات بنیادی انفراسٹرکچر پر ہورہے ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن میں ایشین اور یلو لائن میں ورلڈ بینک کی معاونت ہے، ریڈ لائن بی آرٹی جلد گرین لائن سے منسلک ہوجائے گی، اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر کراچی میں بننے جارہا ہے، منصوبے شہریوں کو سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں معاون ہونگے، منصوبے پر کام میں تھوڑی تاخیر ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اگست میں الیکشن کی طرف جارہے ہیں: شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل سے متعلق وزیراعلیٰ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، جو آئین میں لکھا ہے اسی پر عمل کیا جائے گا، آئین سے ہٹ کر کوئی بھی فارمولا نہیں آئے گا، پیپلزپارٹی صرف آئین پاکستان پر عمل کرتی ہے، ہمیں عوام کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا، پی پی کی لیڈر شپ کے احکامات ہیں عوام کی خدمت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے احکامات تھے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں کام تیز کرنا ہے، حافظ صاحب کی باتوں پر دیہان نہ دیا جائے، مہنگائی اس وقت پوری دنیا میں ہے، ماضی کی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملک میں زیادہ مہنگائی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









