غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے مطابق بشریٰ بی بی کا دوران عدت چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح ہوا، نکاح خواں کے مطابق انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا دو مرتبہ نکاح پڑھایا، نکاح خواں کے مطابق پہلا نکاح ایک جنوری 2018 کو پڑھایا گیا، نکاح خواں کے مطابق دوسرا نکاح فروری میں پڑھایا گیا، جنوری میں نکاح کے بعد بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی عدت میں ہیں، نکاح خواں کو عدت والی بات گواہ عون چودھری کی موجودگی میں بتائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق پہلا نکاح لاہور جبکہ دوسرا اسلام آباد میں ہوا، پہلے نکاح کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ایک ساتھ بنی گالا میں رہنا شروع کردیا تھا، عدت میں نکاح مبینہ طور پر جرم کا ارتکاب ہے، ایک ساتھ بطور میاں بیوی رہنا مبینہ غیر قانونی نکاح کا نتیجہ ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق معاملہ عدالتی دائرہ اختیار میں آتا ہے کیونکہ بنی گالا اسلام آباد کی حدود میں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کیے جائیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









