رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اسلام آباد: ٹریفک حادثے میں رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری کا بیٹا انتقال کرگیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایونیو پر ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے عنزہ طارق کی گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں طارق فضل چوہدری کا بیٹا شدید زخمی ہوا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









