دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریے بہتر ہورہے ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، کل پھر چین نے 600ملین ڈالر پاکستان کو دیئے ہیں، دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریے بہتر ہورہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں نے محنت سے اپنا نام کمایا، محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم ملک کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، پاکستان کا جھنڈا ان نوجوانوں نے دنیا میں بلند کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 ارب کے فنڈز کا احسان مزاری نے اعلان کیا ہے، اسپورٹس کے فروغ کے لیے ہم محنت کررہے ہیں، اس فنڈ سے کھلاڑیوں کے اخراجات پورے کیے جائیں گے، پہلے بڑا میرٹ اور قانون کی حکمرانی کا زمانہ تھا، کل زرمبادلہ ذخائر میں 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، کل پھر چین نے 600ملین ڈالر پاکستان کو دیئے ہیں، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام پر ہمیں شادیانے نہیں بجانے، محنت کرنی ہے: وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریے بہتر ہورہے ہیں، نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان آگے بڑھے گا، نوجوانوں کےلیے جتنا ممکن ہوسکا وسائل فراہم کریں گے، نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









