منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

محرم الحرام 1445 ، ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس کا سلسلہ شروع ہوگیا

20 جولائی, 2023 16:14

محرم الحرام 1445 ھ کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ عزاخانے سج گئے ہیں اور مجالس کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتے ہی نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی یاد میں گھر گھر عزاخانے سج گئے ہیں اور مجالس و جلوس عزا کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ان مجالس میں نواسہ رسول و شہدائے کربلا کی یاد منائی جاتی ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس و جلوس و ذکر اہل بیتؑ کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں عقیدت مند شرکت کرکے شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہیں۔


وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے ہیں اور ملک بھر میں فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔