منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ,4 دہشتگرد گرفتار

20 جولائی, 2023 14:27

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق عالمی دہشتگرد تنظیم داعش ، کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن سے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں خیبر: باڑہ بازار تحصیل کمپاؤنڈ میں دھماکا، پولیس اہلکار شہید ، 10 افراد زخمی

ترجمانکاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتاردہشت گرد راولپنڈی میں خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔دہشت گردوں سے بارودی مواد ،ڈیٹو نیٹر، حفاظتی فیوز اور نقدی برآمد ہوئی ہے ۔

دہشت گردوں کی شناحت اجمل امین،فیروز،حامد بشیراور اویس شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔