محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ چاروں صوبوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی پاک فوج کے ذمہ بھی ہوگی، پولیس کے ساتھ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








