منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی کازوے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

20 جولائی, 2023 13:12

کراچی: لانڈھی کورنگی کے عوام کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی کازوے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورنگی کازوے عوام کے لیے سندھ حکومت کا ایک بڑا تحفہ ہے، بارشوں کے دوران کورنگی کاز وے زیر آب آجاتا تھا، ملیر ندی میں طغیانی سے یہ اہم سڑک اکثر بند ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے انتظامات، میئر کراچی مرتضی وہاب کا ضلع شرقی اور وسطی کا دورہ

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی کازوے پر پل کا منصوبہ 12 ماہ میں مکمل کریں گے، اس منصوبے کیلئے سندھ حکومت نے ساڑھے 4 ارب روپے منظور کیے ہیں، بلاول بھٹو کا ایک ایک کارکن کراچی والوں کی خدمت کیلئے کام کررہا ہے۔

خیال رہے کہ بارشوں کے باعث کورنگی کازوے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوجاتا تھا، کازوے بند ہونے سے لاکھوں افراد کا شہر کے دوسرے حصے سے رابطہ منقطع ہوجاتا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔