منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

منی لانڈرنگ کیس؛ احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا

20 جولائی, 2023 14:59

لاہور: احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور بیٹے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں، تاہم عدم پیشی پر اشتہاری قرار دی گئی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

خیال رہے کہ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان شہباز ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری

شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا، جبکہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔