مستقبل میں یوکرین سے دوطرفہ تجارت اور تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں: وزیر خارجہ
اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، مستقبل میں دوطرفہ تجارت اور تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا یوکرینی وزیرخارجہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین کیساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، روس اور یوکرین کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا مشرقی یوکرین میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود یوکرینی عوام کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد بھیجی، پاکستان اور یوکرین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، مستقبل میں دوطرفہ تجارت اور تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے باوجود زندگی کا کاروبار چلتا رہتا ہے، ہم مستقبل میں تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے بات چیت کرینگے، ہم دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کےلیے بات چیت کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ اسود میں گندم کی ڈیل ختم ہونے سے خدشات نے جنم لیا ہے، یوکرین پاکستان کو اچھا پارٹنر سمجھتا ہے، امید ہے پاکستان بحیرہ اسود سے گندم کی ترسیل کیلئے کوشش کریگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








