کراچی کی عوام کیلیے خوشخبری، پیپلز بس سروس کا کرایہ نہ بڑھانے کا فیصلہ
کراچی کی عوام کیلیے خوشخبری، پیپلز بس سروس کا کرایہ نہ بڑھانے کا فیصلہ
کراچی، وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی جانب سے عوام کے لیے بڑی خوشخبری سنادی گئی ۔ اپنے ٹوئیٹ میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے 6 ماہ تک پیپلز بس سروس کا کرایہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ریڈ لائن کے بعد یلو لائن بھی شروع ہونے والی ہے: شرجیل میمن
تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی سفارش پر سندھ کابینہ نے کرایہ نہ بڑھانے کی منظوری دے دی۔حکومت سندھ کی جانب سے کرائے کی مد میں سبسڈی دی جائے گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی تجویز پر 493.356 ملین روپے کی سبسڈی منظور کرلی گئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









