22 جولائی سے ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن
22 جولائی سے ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن
کراچی، چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ساتھیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 22 جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، ہمارا کمیشن بڑھایا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکی جائے، ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی وجہ سےہماری سیل 30 فیصد رہ گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدوں پر عمل نہیں کررہی، وفاقی وزیر کے پاس ہم سے ملاقات کا وقت نہیں۔
ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، مطالبات کے حق میں 22 جولائی سے ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کردیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








