منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

20 جولائی, 2023 13:10

محکمہ داخلہ سندھ نےصوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کردی ہے جس کے مطابق نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں محرم الحرام کی آمد، علامہ ساجد نقوی نے 28 رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی

نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ بھر میں محرم کے دوران اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔قانون نافد کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مجالس و جلوس عزااور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔