منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب

20 جولائی, 2023 14:53

اسپیکر چودھری لطیف اکبر کی زیر صدارت مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس سے حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چودھری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قائد ایوان چودھری انوارالحق شریک تھے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور بیٹی رضیہ سلطانہ بھی قانون ساز اسمبلی پہنچیں جہاں یاسین ملک کی صاحبزادی نےقانون ساز اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد یاسین ملک جدوجہد کی ایک علامت ہیں ۔میرے والد نے کشمیر کی آزادی کےلیے جدوجہد کی ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ,4 دہشتگرد گرفتار

انہوں نے کہا کہ مودی نے میرے والد کو غیر قانونی پابند سلال کررکھا ہے ۔ میری اپنےوالد سے ملاقا ت2سال کی عمر میں ہوئی اور اب میں 11سال کی ہوچکی ہوں۔

رضیہ سلطانہ نے کہ کہ والد کی درازی عمر کےلیے دعا گو ہوں ، مجھے یقین ہے کہ وہ جلد رہا ہونگے ۔اگر میرے والد کو کچھ ہوا تو نریندر مودی اس کے ذمہ دار ہونگے ۔

رضیہ سلطانہ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے میرے والد کی رہائی ممکن بنائیں ۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔