منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سابق وزیراعظم نے غیر قانونی طور پر سائفر کو اپنی تحویل میں رکھا: وزیر قانون

20 جولائی, 2023 18:00

اسلام آباد: اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے غیر قانونی طور پر سائفر کو اپنی تحویل میں لیا، سائفر کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے باعث امتناع کا شکار ہوا، چند روز قبل اسٹے ختم ہوا اور حکومت کا مؤقف سنا گیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر بہت زیادہ بحث ہورہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، سابق وزیراعظم نے غیر قانونی طور پر سائفر کو اپنی تحویل میں لیا، سائفر متعلقہ ادارے کو واپس نہیں کیا گیا، کلاسیفائیڈ دستاویز کو پبلک نہیں کیا جاسکتا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سائفر کا قومی سلامتی کو پس پشت ڈال کر بے دریغ استعمال کیا گیا، سائفر کا معاملہ مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو بھیجا گیا، سائفر کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے باعث امتناع کا شکار ہوا، چند روز قبل اسٹے ختم ہوا اور حکومت کا مؤقف سنا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس؛ احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا

ان کا کہنا تھا کہ سائفر کو ایک جلسے میں استعمال کیا گیا، اس سارے معاملے سے دوست ملک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے، معاملے کی انکوائری اور تفتیش میرٹ پر ہوگی، صدرمملکت کی ایڈوائس پر اسمبلی کو تحلیل کیا گیا، صدرمملکت نے اسمبلی کو توڑا جسے سپریم کورٹ نے بحال کیا۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایک نقطہ اٹھایا گیا بغیر بحث ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کو مسترد کیا، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر قانونی تھی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔