دریائے ستلج میں ایک بار پھر سے طغیانی، پانی کی سطح 17 فٹ سے بڑھ گئی
قصور: دریائے ستلج کے پانی میں ایک بار پھر سے طغیانی، گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ سے بڑھ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 25 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، ستلج کے سیلابی ریلے سے متاثرہ کئی دیہات کا تاحال زمینی راستہ منقطع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشیں جاری، جنوبی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ طغیانی کے باعث گٹی کلنجر، آہلنی والا، مستے کی، نگر، دھوپ سڑی و دیگر دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ کی ریسکیو ٹیمیں و کشتیاں واپس منگوا لی گئیں ہیں، جبکہ ننکانہ صاحب اور قصور کے ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









