منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی ڈرافٹ کو روکا جائے، احسن اقبال کا وزیراعظم کو خط

21 جولائی, 2023 15:44

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعظم کوہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی ڈرافٹ رکوانے کیلئے خط لکھ دیا۔

احسن اقبال نے خط میں لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ایچ ای سی ترمیمی بل رکوائیں گے۔آپ یقینی بنائیں کہ ایچ ای سی ترمیمی بل اصل حالت میں بحال ہو۔

خط میں لکھا گیا کہ ایچ ای سی ترمیمی بل بغیر بحث اور مشاورت کے پارلیمنٹ میں لایا جا رہا ہے۔ایچ ای سی آرڈینینس میں ترامیم اس کی آزادی پر قبضے کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی سٹی کورٹ سےبندر فرار، عملے کی دوڑیں لگ گئیں

احسن اقبال نے خدشہ ظاہر کیا کہ ترامیم سے ایچ ای سی غیر اہم ادارے کے طور پر وزارت تعلیم کے ماتحت ہوجائے گا جبکہ متعدد نئی ترامیم ایچ ای سی کے خاتمے کی کوشش ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔