چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاوس حملے کے قصوروار ہیں، تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش
چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاوس حملے کے قصوروار ہیں، تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش
چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاوس حملے اور جلاو گھیراو کے قصوروار ہیں۔ ا سپیشل پراسیکیوٹر نےتفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیش رفت،ا سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کی جانب سے لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں تفتیشی رپورٹ جمع کرا دی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں منی لانڈرنگ کیس؛ احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا
تفتیشی رپورٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی کو نو مئی کے واقعات جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصور وار ٹھرایا گیا ہے۔تفتیشی رپورٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹرکی عدالت میں جمع کرائی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اس کیس سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










