چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سستی سیاست چمکانے کیلئے ریاستی مفاد کو داؤ پر لگایا: بلال اظہر
اسلام آباد: بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے پیش نظر سائفر کا جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سستی سیاست چمکانے کیلئے ریاستی مفاد کو داؤ پر لگایا۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے آئینی طریقے سے ہٹائے جانے پر سائفر کا ڈرامہ رچایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سستی سیاست چمکانے کیلئے ریاستی مفاد کو داؤ پر لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم نے غیر قانونی طور پر سائفر کو اپنی تحویل میں رکھا: وزیر قانون
بلال اظہر کا کہنا تھا کہ جھوٹے سائفر کی بنیاد پر غیر آئینی طریقے سے اسمبلیاں توڑی گئیں، جھوٹا بیانیہ بنانے کیلئے سائفر کا استعمال کیا گیا، آئین روندنا اور توڑنا ہی چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے پیش نظر سائفر کا جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا، سابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے بھی آئین شکنی کی، نوازشریف کو سیاست کے ذریعے ہٹایا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










