وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کے دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کردی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کے دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کردی
اسلام آباد، قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میںآئی ایم ایف معاہدے کے دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کررہا ہوں۔تینوں ڈاکومنٹس کی کاپی لائبریری میں رکھنے کی درخواست کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک میں اہم پیشرفت ہو اس کو اسمبلی میں پیش کرنا چاہیے۔یہ پریکٹس شفافیت کی ڈیمانڈ کرتی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ آئی ایم ایف سے نواں جائزہ نومبر میں ہونا تھا،معاہدے کی کل 11یا12 ریویو ہوتے ہیں،اس دوران معاہدے میں تعطل بھی سامنے آیا تاہم سب نے محنت کے ساتھ اس معاہدے کے عمل کو مکمل کیا۔
انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ہم نے1.4بلین ڈالر لیپس ہونے کیلئے کوشش کی،لیٹر آف انٹینٹ 30جون کو سائن ہوا۔جب ہماری حکومتی آئی تو 14ارب ڈالر کے ذخائر تھے، ہماری کوشش ہوگی کہ ملکی ذخائر کو بہتر انداز میں چھوڑ کر جائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں 22 جولائی سے ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے تمام ادائیگیاں کیں کوئی ادائیگی نہیں روکی، زراعت اور تعمیراتی شعبے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔ ہماری کوشش ہے نئی حکومت آئے تو یہ پروگرام ختم ہوچکا ہو۔
انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ کوشش ہے کہ ایسی پالیسیز بنائیں جس سے مہنگائی میں کمی ہو،سب مل کر کوشش کرینگے تو 2سال میں مہنگائی 7فیصد تک آجائے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










