منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

نواب جونا گڑھ محمد جہانگیر خان جی کا انتقال، نماز جنازہ ادا کردی گئی

21 جولائی, 2023 16:01

کراچی: نواب جونا گڑھ محمد جہانگیر خان جی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی، مذہبی رہنما حاجی حنیف طیب نے نماز جنازہ پڑھائی۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص، سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ سے قبل گدی نشین کی رسم ادا کی گئی، نواب علی مرتضی خانجی جونا گڑھ کے گدی نشین ہوگئے۔

نواب جونا گڑھ محمد جہانگیر خان جی کا کراچی میں انتقال ہوا، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

جونا گڑھ ہاؤس کے دیوان ترجمان معین خان کے مطابق نواب جونا گڑھ محمد جہانگیر خان جی چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور بروز جمعرات اسپتال میں انتقال کرگئے۔

نواب آف جونا گڑھ نے بیٹا اور بیٹی سوگواروں میں چھوڑے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔