منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پشاور، خیبر دھماکے کے 3 زخمی صحتیاب ایک کی حالت تشویشناک

21 جولائی, 2023 12:02

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ تحصیل کمپاونڈ دھماکے میں زخمی تین اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس سے ڈسچارج کردیا گیا ۔

حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے ترجمان کے مطابق خیبر دھماکے کے 9 زخمی حیات آباد میڈیکل کمپلکس لائے گئے جن میں سے 3 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں خیبر: باڑہ بازار تحصیل کمپاؤنڈ میں دھماکا، پولیس اہلکار شہید ، 10 افراد زخمی

6 زخمی ابھی بھی زیر علاج ہیں جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی اس وقت سرجیکل آئی سی یو کے وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع خیبر کے علاقے باڑہ تحصیل کمپاونڈ میںہونے والے دھماکے میں چار پولیس اہلکار شہید جبکہ 9 زخمی ہوئے تھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔