رواں ہفتےمہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
رواں ہفتےمہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.16 فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 26 روپے 32 پیسے مہنگے ہوئے، چینی کی قیمت میں 6 روپے 63 پیسے ، ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 11 روپے 7 پیسے ، لہسن 8 روپے 4 پیسے اور چاول 2 روپے 69 پیسے مہنگے ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کے دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کردی
اس کے علاوہ دال مسور 2 روپے 29 پیسے ،دال مونگ ایک روپے 62 پیسے اور دال ماش 17 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 57 پیسے تک مہنگا ہو۔رواں ہفتے کے دوران پیاز، آٹا، چکن، آئل سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










