کراچی ائیرپورٹ سے امارات فرار ہونے کی کوشش کرنیوالا مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جانے والے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران پشاور زون کو مطلوب انسانی اسمگلر نقاش خان کی یو اے ای فرار ہونے کی کوشش ناکام بنائی، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی بنا پر اسے پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا۔
امیگریشن حکام کے مطابق ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طور سے بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








