وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی
اسلام آباد، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 50 پیسےتک اضافہ کردیا۔
کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری منظور کرلی۔ بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ بڑھا دیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز۔ حکومت نے بنیادی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو دے دی۔
یہ بھی پڑھیں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
نیپرا رواں مالی سال کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے چکا۔ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔
حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







