منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو کارخانے بند ہوجاتے: وزیراعظم

22 جولائی, 2023 17:59

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو کارخانے بند ہوجاتے، ایسا بحران پیدا ہوتا کہ کوئی اس کا اندازہ نہیں کرسکتا، ڈیفالٹ کا سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا جاتا۔

دانش اسکولوں سے فارغ التحصیل طلبا وطالبات کے اعزاز میں تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

طلبا وطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی تقریب میں موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دانش اسکولوں کے فارغ التحصیل طلبا وطالبات کی باتیں سن کرخوشی ہوئی، طلبا و طالبات نے محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر مقام حاصل کیا، دانش اسکولوں کے طلبا و طالبات نے پاکستان کے عوام کا سر فخر سے بلند کردیا، ملکی ترقی کی کنجی طلبا و طالبات کے ہاتھ میں ہے، جب دانش اسکول بنانے کا فیصلہ کیا تو اشرافیہ نے مخالفت کی تھی، میں نے کہا مجھے کسی کی مخالفت کی کوئی پرواہ نہیں، دورافتا دو علاقوں میں بھی ہم نے دانش اسکول بنائے، کیا دانش اسکول بناکر میں نے کوئی گناہ کیا؟، میرا بس چلے تو پاکستان میں ہزاروں دانش اسکول بناؤں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفالٹ کا سوچ کر رات کو نیند نہیں آتی تھی، الیکشن میں جو فیصلہ آئیگا قبول کرینگے: وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، قوم کو بے دردی سے دھوکا دیا گیا، جھوٹ پر مبنی چور ڈاکو کا بیانیہ بنایا گیا، کاش 190 ملین پاؤنڈ فراڈ کے ذریعے سپریم کورٹ اکاؤنٹ میں نہ جاتا، چین اور سعودیہ کی مدد سے آئی ایم ایف معاہدہ طے ہوا، اشرافیہ کی ذمے داری ہے کہ وقت کی نزاکت کا اندازہ لگائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب، مہنگائی سمیت بدترین تقسیم کا سامنا کرنا پڑا، معاشرے میں اس طرح کی تقسیم پہلے کبھی نہیں دیکھی، میں جانتا ہوں کس طرح آئی ایم ایف کی منتیں کرکے معاہدہ کیا، آئی ایم ایف پروگرام ہماری مجبوری بن گیا تھا، آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو کارخانے بند ہوجاتے، ایسا بحران پیدا ہوتا کہ کوئی اس کا اندازہ نہیں کرسکتا، ڈیفالٹ کا سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا جاتا، کیا یہ ڈیفالٹ 15 ماہ کے حالات کا نتیجہ ہوتا؟، دعوت دیتا ہوں کہ آئیں میثاق معیشت پر کام کریں، اختلافات ختم کرکے ایک ہوجائیں تو کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔