اسلامی نظریاتی کونسل کااہم ترین اجلاس شروع
اسلامی نظریاتی کونسل کااہم ترین اجلاس شروع
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم ترین ان کیمرہ اجلاس شروع۔ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین مذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں ملک کی تمام بڑی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اعلی سطحی رہنما شریک۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کے علاوہ متعلقہ اداروں کے اعلی حکام بھی شریک ہیں۔ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام، حکومتی اقدامات اور علماء و مشائخ کی تجاویز پر غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں پیمرا ترمیمی بل صرف حکومت کا نہیں بلکہ میڈیا اور عوام کا بل ہے، مریم اورنگزیب
اجلاس میں حافظ طاہر اشرفی، علامہ عارف واحدی ، پیر نقیب الرحمن، علامہ شبیر میثمی، ناصر شیرازی،مولانا حامد الحق حقانی، علامہ حسین اکبر اور علامہ افتخار نقوی اور مولانا احمد لدھیانوی بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں پیغام پاکستان اعلامیہ پر عملدرآمد سمیت دیگر امور پر مشاورت اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔
اجلاس کے اختتام پراسلامی نظریاتی کونسل کے ذریعے بین المذاھب و بین المسالک ہم آہنگی کیلئے متفقہ اعلامیہ کے ساتھ پریس بریفنگ بھی دی جائے
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









