کراچی: غیرت کے نام پر شوہر نے بھائیوں کیساتھ سے مل کر بیوی کی ناک کاٹ دی
کراچی: منگھو پیر میں غیرت کے نام پر شوہر نے بھائیوں کے ساتھ سے مل کر بیوی کی ناک کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث خاتون کے شوہر اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے بھائیوں لقمان اور خمیسہ کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر کا الزام ہے کہ اسے اپنی اہلیہ کے کردار پر شبہ تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کے دیور نے واقعے کے بعد خاتون کے والد کو فون کر کے واقعے سے آگاہ کیا، باپ کے پہنچنے پر دیور نے خاتون کی ناک کاغذ میں لپیٹ کر اسے دے دی، واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








