منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پیمرا ترمیمی بل صرف حکومت کا نہیں بلکہ میڈیا اور عوام کا بل ہے، مریم اورنگزیب

22 جولائی, 2023 14:16

اسلام آباد، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیمرا ترمیمی بل کو میڈیا اور عوام کا بل قرار دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نےنیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت پیمرا سے لائسنس یافتہ140 چینل کام کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی دور میں میڈیا کارکنان اور صحافیوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں، گزشتہ دور میں وزیراطلاعات صحافیوں کو دھمکیاں دیتے تھے۔اتحادی حکومت میں شامل تمام پارٹیوں نے سنسر شپ کو بھگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیپلز پارٹی کا مؤقف دوٹوک ہے، 60 دن کے اندر انتخابات ہو جانے چاہئیں: فیصل کریم کنڈی

وزارت اطلاعات کا منصب سنبھالتے ہی صحافتی تنظیموں سے مشاورت کی۔ پیمرا ترمیمی بل پر تمام فریقین سے مشاورت کی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈس انفارمیشن سے متعلق پاکستانی تاریخ میں پہلی بار قانون سازی ہوئی ہے۔ پیمرا ترمیمی بل صرف حکومت کا نہیں بلکہ میڈیا اور عوام کا بل ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔