منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

نگراں سیٹ اپ اور عام انتخابات پر مشاورت کیلئے ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل

22 جولائی, 2023 11:55

لاہور: موجودہ قومی اسمبلی کی تحلیل، نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی۔

کمیٹی میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اور سعد رفیق شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی پیپلزپارٹی، جمعیت علماء اسلام، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی اور یہ مذاکراتی کمیٹی براہ راست مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رابطے میں رہے گی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی کمیٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پربات کر رہی ہے، موجودہ قومی اسمبلی کب تحلیل کی جائے، معاملہ زیر غور ہے اور نگراں سیٹ اپ میں کون کون شامل ہوگا؟ بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔