منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پیپلز پارٹی کا مؤقف دوٹوک ہے، 60 دن کے اندر انتخابات ہو جانے چاہئیں: فیصل کریم کنڈی

22 جولائی, 2023 13:27

اسلام آباد: فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ انتخابات پر پیپلز پارٹی کا مؤقف دوٹوک ہے، اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، 60 دن کے اندر انتخابات ہو جانے چاہئیں۔

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے اپیل ہے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیں، خیبرپختونخوا میں پچھلے کچھ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، ملک دشمن پاکستان کے امن وامان کو خراب کرنے کے درپے ہیں، خیبرپختونخوا کے پولیس جوان قربانیاں دے کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا سیلاب زدگان کو گھر دینے کا وعدہ بلاول بھٹو نے پورا کر دیا، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، انتخابات پر پیپلز پارٹی کا موقف دوٹوک ہے، اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، 60 دن کے اندر انتخابات ہو جانے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ غیر یقینی صورتحال کا واحد حل انتخابات ہیں، اتحادی جماعتوں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیا، ان کی اپنی رائے ہو سکتی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔