لاہور، بارش کا پانی جناح اسپتال میں داخل ہوگیا
لاہور میں بارش کا پانی اسپتالوں کیلئے بھی زحمت بن گیا۔ نکاسی آب کی ناقص صورتحال کے باعث جنرل اسپتال کے بعد جناح ہسپتال میں بھی پانی داخل ہوگیا۔
جناح اسپتال کے آوٹ ڈور سمیت دیگر وارڈز میں پانی بھر گیا۔ لواحقین اپنے مریضوں اور بچوں کو اٹھا کر پانی پار کروا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس شدت اختیار کرگیا
اس سے قبل لاہور جنرل ہسپتال کے بلڈ بینک سمیت مختلف وارڈز اور آپریشن تھیٹر میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے جس کے باعث کئی آپریشنز بھی معطل کردیے گئے ہیں۔
لاہور شہر میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات باعث اسپتال میں آنے جانے والے مریضوں اور عملے کو بھی شدید مشکلات کا سامنا۔ بارش کی وجہ سے ہسپتال میں صرف 50 فیصد عملہ پہنچ سکا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







