منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کئے جائیں گے: شرجیل میمن

23 جولائی, 2023 16:49

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنادی۔

شرجیل انعام میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے، چند دنوں میں نئے روٹس شروع کئے جائیں گے، نئی بسوں کی آمد سے عوام کو سفر کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگست اور اکتوبر میں مزید بسیں کراچی پہنچیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔