پنجاب میں 23 سے 29 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خدشہ
لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 23 سے 29 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دریائے چناب اور راوی میں اگلے 48 گھٹنوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریا راوی اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے جہلم میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، بارشوں سے بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر کی انتظامیہ الرٹ رہے اور انتظامات مکمل رکھے، دریاؤں کے اطراف موجود شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، نشیبی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنایا جائے، پانی کی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









