منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

مسلم لیگ ن کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا تو ملک کی قسمت بد ل دیں گے: وزیراعظم

23 جولائی, 2023 17:45

فیصل آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں موقع دیا گیا تو نواز شریف ہمارا وزیراعظم ہوگا، مسلم لیگ کا کارکن بن کر ملک کی دن رات خدمت کروں گا، مسلم لیگ ن کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا تو ملک کی قسمت بد ل دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے، 2018 میں دھاندلی سے آنے والوں کو شکست دینی ہے، 2018 میں دھاندلی کے ذریعے الیکشن جتوایا گیا، آپ نے مسلم لیگ ن کو کامیاب کروا کر 2018 کا بدلہ لینا ہے، موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں کا اتحاد آئندہ بھی جاری رہے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال دن رات پاکستان کے معاشرے میں زہر گھولا، گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی ایک اینٹ بھی نہ لگائی، جہازوں میں لاکر لوگوں کو بنی گالہ پہنچایا گیا، جن کا کوئی وجود نہ تھا وہ الزامات لگاتے رہے، پی ٹی آئی نے ایم ایف سے معاہدے کو توڑا، آئی ایم ایف معاہدے کو توڑنے کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا، اس شخص نے 4 سال دن رات چور، ڈاکو کی گردان کی، 2018 تک ترقی کے سفر کو سازش کے تحت روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال بے تکے اور بے بنیاد بھونڈے الزامات لگاتے رہے، دوپٹے پہنا کر ہمارے لوگوں کو زبردستی اس طرف دھکیلا گیا، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کا راستہ روکا گیا، وفاق میں ہماری سیٹوں کو اِدھر اُدھر کیا گیا، کہتا تھا 3 ماہ میں لوٹے ہوئے 300 ارب ڈالر واپس لے آؤں گا، پھر کہا مرجاؤں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، ہم نے سیلاب متاثرین کو 100 ارب روپے کی امداد پہنچائی، نواز شریف کو ایک غلط کیس میں نااہل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو کارخانے بند ہوجاتے: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ 201 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیکس لگاکر آئی ایم ایف کی شرط پوری کی، 2013 سے 2018 تک ملکی ترقی کا سفر تھا، آئی ایم ایف معاہدہ توڑا گیا تو بوجھ ہماری حکومت پر پڑا، نواز شریف پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، نواز شریف کو سازش کرکے نااہل کرایا گیا، نواز شریف کا نام پانامہ میں نہیں تھا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بحرال سے نکال دیا، ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا دور دور تک کوئی نشان نہیں، 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہیں کی گئی، ووٹوں سے بننے والی حکومت کا احترام کریں گے، ہمیں موقع دیا گیا تو نواز شریف ہمارا وزیراعظم ہوگا، مسلم لیگ کا کارکن بن کر ملک کی دن رات خدمت کروں گا، مسلم لیگ ن کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا تو ملک کی قسمت بد ل دیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔