منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

چمن میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید، ملزمان فرار

24 جولائی, 2023 16:09

چمن: لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے کلی احمد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

لیویز کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

لیویز نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان لیویز اہلکار کی سرکاری کلاشنکوف بھی لے کر فرار ہوگئے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔