منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

نگراں وزیراعظم کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا ایک پارٹی نہیں کر سکتی: حافظ حمد اللہ

24 جولائی, 2023 15:32

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے بعد پی ڈی ایم کی طرف سے بھی اسحاق ڈار کے نام پر وضاحت آگئی۔

حافظ حمد اللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ن لیگ نے نگراں وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام فائنل کرلیا ہو، ابھی تک پی ڈی ایم کیساتھ اس معاملے پر مشاورت ہونا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کیلئے پی پی نے ابھی تک کسی نام کی منظوری نہیں دی: شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا ایک پارٹی فیصلہ نہیں کر سکتی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔