منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

نگراں وزیر ٹرانسپورٹ کے پی شاہد خٹک اپنے عہدے سے مستعفی

24 جولائی, 2023 13:29

پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نگراں صوبائی وزیر نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کے پی کو ارسال کردیا، نگراں وزیر نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر خیبر پختونخواہ کو ہٹانے کا حکم دیدیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے استعفے کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر خیبر پختونخواہ شاہد خٹک کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جلسے میں شرکت سے متعلق چیف الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ نگراں وزیر شاہد خٹک نے سیاسی جلسے میں شرکت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خٹک کی سیاسی جلسے میں شرکت کی فوٹیجز اور تصاویر بھی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔