منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

’اللہ کو جس سے جو کام لینا ہو لیتے ہیں‘، نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر ڈار کا جواب

24 جولائی, 2023 10:39

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اب تک جو ذمے داری انہیں ملی ہے، انہوں نے بخوبی نبھائی ہے، اللہ تعالیٰ کو جس سے جو کام لینا ہو لے لیتے ہیں۔

وزير خزانہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تردید کرنے سے گریز کیا ہے کہ انہیں نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔

اسحاق ڈار سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے ؟ اور اگر بنایا جارہا ہے تو کیا آپ یہ عہدہ قبول کرلیں گے؟

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو 5 سال کا مینڈیٹ ملا تو ملک کی قسمت بد ل دیں گے: وزیراعظم

اس پر اسحاق ڈار کا جواب تھا کہ اب تک جو ذمے داری انہیں ملی ہے، انہوں نے بخوبی نبھائی ہے، اللہ تعالیٰ کو جس سے جو کام لینا ہو لے لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے جب کہ اسحاق ڈار بطور نگران وزیر اعظم اسٹیبلشمٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔