منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی خریدیں گے: وزیراعظم

24 جولائی, 2023 13:39

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی خریدیں گے، پاکستان کو ہر ماہ کمپنی کارگو آفر کرے گی، پاکستان فیصلہ کرے گا وہ اس قیمت پر خریدے گا یا نہیں۔

پاکستان، آذربائیجان پیٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے آج اہم دن ہے، آج پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس معاہدے پر دستخط ہوا، معاہدے کی مدت ایک سال ہے جو کہ مزید ایک سال بڑھایا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے دورہ آذربائیجان میں صدر آذربائیجان سے مفید گفتگو رہی، آذربائیجان سے ماہانہ ایک جہاز ایل این جی سے خریدیں گے، پاکستان کو ہر ماہ کمپنی کارگو آفر کرے گی، پاکستان فیصلہ کرے گا وہ اس قیمت پر خریدے گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

ان کا کہنا تھا کہ کل پرسوں بحث چھڑی تھی کہ بجلی کے نرخ بڑھائے ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافہ مجبوری میں کیا، آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کے نرخ بڑھانے پڑے، سختی سے کہا تھا اس اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دوں گا، 63 فیصد گھریلو صارفین پر اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا، 31 فیصد گھریلو صارفین کو بھی جزوی سبسڈی دی گئی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔