منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

حکومت کی غریب دشمنی جاری، بجلی کے بعد گیس بھی 50 فیصد مہنگی کردی

24 جولائی, 2023 16:07

اسلام آباد، پی ڈی ایم حکومت کی غریب دشمن پالیسیاں جاری ہیں۔ بجلی مہنگی کرنے کے اگلے روز ہی گیس بھی 50 فیصد مہنگی کردی۔

اوگرا نے ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی۔ سوئی نادرن کے صارفین کیلئےگیس کی قیمت 50فیصد تک بڑھانے کی منظوری جبکہ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 42فیصد تک اضافے منظوری دی گئی۔

سوئی نادرن صارفین کیلئے گیس نرخ 415روپے 11پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری جبکہ سوئی سدرن صارفین کیلئے نرخ 417روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعدسوئی نادرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1238روپے68پیسے اور سوئی سدرن صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1350روپے 68پیسے فی یونٹ ہو جائیگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔