منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

نگراں وزیراعظم کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے بھی مشاورتی کمیٹی بنادی

24 جولائی, 2023 10:52

کراچی: پیپلز پارٹی نے بھی نگراں وزیراعظم کے معاملے پر مشاورتی کمیٹی بنا دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر یوسف رضا گیلانی کو کمیٹی کے سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وفاقی وزراء خورشید شاہ اور نوید قمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کمیٹی کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے، ن لیگ اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق رائے کیلئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اللہ کو جس سے جو کام لینا ہو لیتے ہیں‘، نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر ڈار کا جواب

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف، ایم کیو ایم اور اے این پی سے ن لیگ کی کمیٹی مذاکرات کرچکی ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق تینوں جماعتوں نے اسحاق ڈار کے نام پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے جب کہ اسحاق ڈار بطور نگران وزیر اعظم اسٹیبلشمٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔