اسکردو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑی تودے میں دب کر 3 افراد جاں بحق
اسکردو: بارشوں کے باعث اسکردو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پہاڑی تودے میں دب کر تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق مرنے والوں میں ماں اور بچے شامل ہیں، بچوں کے باپ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ کافی دیر پہاڑی ٹکڑے کے نیچے دبے رہنے والے شخص کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 23 سے 29 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خدشہ
خیال رہے کہ اسکردو میں کئی روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ چلاس شہر اور دیامر میں سیلابی صورتِ حال ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں گزشتہ روز بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق ہوئے، ملک کے بیشتر علاقوں میں محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









