منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

وزیراعظم نے لاہور اور شیخوپورہ میں 3 نئے صنعتی زونز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

24 جولائی, 2023 14:40

لاہور، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور شیخوپورہ میں 3 نئے صنعتی زونز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم نے اسمارٹ اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتی زونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ، بورڈ آف انویسٹمنٹ و دیگر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، یہ اربوں کی سرمایہ کاری ہے اور ملک کی بہت بڑی خدمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جتنی اب سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اس سے پہلے نہ تھی، پرائیویٹ سیکٹر نے ذہانت اور محنت سے انڈسٹریل زونز کے قیام کا پلان بنایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، معیشت بہتر ہوگی ۔ایک زون میں 3میگاواٹ سولر پلانٹ لگ رہا ہے جو خوش آئند ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال معیشت کی بہتری کےلیے ضروری ہے ۔
کراچی پورٹ پر مکمل سہولت دیں گے ۔وفاقی حکومت کی جو بھی سپورٹ چاہیے ہوگی سرمایہ کاروں کو ملے گی ۔ بجلی کا سرکلر ڈیڈ 2ہزار ارب سے زیادہ ہے ۔ مسائل پر قابو نہیں پائیں گے تو معیشت کا پہیہ تیزی سے نہیں چلے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگلے ماہ نگراں حکومت آئے گی ، نگراں حکومت سے متعلق قانون سازی بھی کررہے ہیں ۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔