منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

نگراں وزیراعظم کیلئے پی پی نے ابھی تک کسی نام کی منظوری نہیں دی: شرجیل میمن

24 جولائی, 2023 14:30

کراچی : شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ابھی تک کسی نام کی منظوری نہیں دی گئی، پی پی کی 3 رکنی ٹیم نگراں وزیراعظم کے نام کی منظوری دے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل کچھ بسز پہنچی ہیں، مزید بھی آئیں گی، سندھ حکومت چاہتی ہے صوبے کے ہر روڈ پر بس چلے، ٹرانسپورٹ میں بہتری ہماری ترجیح ہے، سیلاب میں جن کے گھر تباہ ہوئے سندھ حکومت بناکر دے گی، سیلاب سے تباہ گھروں کی تعمیر شروع ہوچکی ہے، جن کی جھونپڑی تباہ ہوئی اس کو بھی گھر بنا کر دیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کل سے میڈیا پر نگراں وزیراعظم کا نام چل رہا تھا، پیپلزپارٹی کی جانب سے ابھی تک کسی نام کی منظوری نہیں دی گئی، پی پی کی 3 رکنی ٹیم نگراں وزیراعظم کے نام کی منظوری دے گی، کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، سید نوید قمر شامل ہیں، پیپلزپارٹی کی ڈیمانڈ ہے صاف و شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اللہ کو جس سے جو کام لینا ہو لیتے ہیں‘، نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق سوال پر ڈار کا جواب

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی سیاسی جماعت ہے انکی مرضی جس سے ملیں نہ ملیں، جی ڈی اے ایک سیاسی جماعت ہے وہ بھی الیکشن میں حصہ لے گی، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوں، پیر پگارا یا جی ڈی اے والے بیٹھک کررہےہیں ہم ویلکم کرتے ہیں، جی ڈی اے کے 80 فیصد لوگ آج بھی پی پی سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنا سیاسی فیصلہ خود کرتا ہے، جو خود کچھ نہیں کرسکتے وہ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، کوشش ہوگی غیر متنازع لوگ آگے آئیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔