پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: صدر مملکت
پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے
صدر مملکت عارف علوی نے ایتھوپیا میں پاکستان کے نامزد سفیر عاطف شریف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ایتھوپیا تعلقات مشترکہ تاریخ، مفادات اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت پر مبنی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ دونوں مملک کے کاروباری افراد کے درمیان رابطوں کو آسان اور بہتر بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے لاہور اور شیخوپورہ میں 3 نئے صنعتی زونز کا سنگ بنیاد رکھ دیا
نامزد سفیر پاکستانی مصنوعات کی برآمد ، دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے کام کریں۔ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھا کر دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے ایتھوپیا کیساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









