بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے پر سماعت مکمل کرلی گئی اور فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی بنیادی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پاور ڈویژن نے نیپرا کو بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا کام ہے، نیپرا اپنا کام کرچکا اور اپنی سفارش بھی کردی ہیں، سبسڈی کا تعین حکومت کا کام ہے، حکومت نے 158 ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن نہیں لڑنا ہے، حکومت سبسڈی دیتی ہے تووہ کہاں سے دی جائے گی، کیا گنجائش ہے حکومت ایک شعبے کو سبسڈی دے کر دوسرے سے لے۔
بعد ازاں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافے کے معاملے پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا جو تفصیلات کا جائزہ لے کر وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا اور وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









