منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آرمی چیف

25 جولائی, 2023 15:14

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی ناگزیر ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔

جی ٹی وی نیوز نیٹورک کے مطابق خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔ فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو قیامت تک میرے ماتھے پر کالا دھبہ ہوتا: وزیراعظم

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی غیرت مند، غیور اور باصلاحیت قوم ہے، اللہ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستانیوں نے بھیک کا کشکول باہر اٹھا کر پھینکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین انیشیٹوو کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا، ماڈل فارم طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے کسان کو فائدہ ہوگا، انشا اللہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔